’انیمل‘ اداکارہ نے ’بھول بھلیاں 3‘ کیلئے دگنا معاوضہ طلب کرلیا

ایکشن تھرلر میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار کیا جبکہ اس میں انیل کپور، رشمیکا مندانا اور بوبی دیول بھی شامل تھے


ویب ڈیسک March 15, 2024
فوٹو : فائل

بلاک بسٹر فلم 'انیمل' سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ تریپتی دمری نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا۔

ایکشن تھرلر 'انیمل' میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار کیا جبکہ اس میں انیل کپور، رشمیکا مندانا اور بوبی دیول بھی ایکشن میں نظر آئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تریپتی دمری کو فلم 'بھول بھلیاں3' میں کاسٹ کیا گیا ہے جس کیلئے انہوں نے اپنا معاوضہ دگنا کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ کو 'انیمل' میں مختصر کردار کیلئے 40 لاکھ فیس ملی تھی جبکہ نئی فلم کیلئے انہوں نے 80 لاکھ کا معاوضہ طلب کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں