کوئٹہ پشین لورالائی سبی خضدار اور مکران میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈیٹیکشن و جرمانے کی مد میں بجلی چوروں سے 22 لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں، کیسکو
بلوچستان کے مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں سیکڑوں کنڈے کاٹ دیے گئے اور بجلی چوروں پر 22 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
کیسکو کے مطابق بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز میں کارروائیاں جاری ہیں، خصوصی مہم کے دوران گزشتہ روز بجلی چوروں کو 41 ہزار 199 بجلی یونٹس ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیے گئے جن کی مالیت 22 لاکھ 90 ہزار روپے بنتی ہے۔
کیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیٹیکشن و جرمانے کی مد میں بجلی چوروں سے تقریباً 22 لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔