خدا کا خوف رکھنے والے مرد سے شادی کرنا چاہتی ہوں یشما گِل

والدہ ایک کزن سے شادی کرانا چاہتی ہیں جو عمر میں مجھ سے چار برس چھوٹا ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک March 19, 2024
گھر والے کہتے ہیں شوبز میں کام کرتی رہو لیکن شادی کر لو،یشما گل:فوٹو:فائل

پاکستانی اداکارہ یشما گِل نے کہا ہے کہ وہ خدا کا خوف رکھنے والے مرد سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس انسان کے دل میں خدا کا خوف ہوگا وہ دوسرے انسان کے جذبات کا خیال رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص سے وہ شادی کی خواہشمند ہیں اس کے اخلاق اچھے ہونے چاہئیں اور جب انسان بااخلاق ہو تو باقی زندگی خود بخود ٹھیک ہوجاتی ہے۔

یشما گِل کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کی شادی کے متعلق سوچ بہت الگ ہے اور وہ ان کی شادی ایک کزن سے کرانا چاہتی ہیں جو اداکارہ سے چار برس چھوٹا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے