توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد کی سزا کا فیصلہ معطل

ڈی سی راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد شہریار آفریدی کے لیے ایم پی او آرڈر جاری کیا تھا۔


ویب ڈیسک March 20, 2024
جب توہینِ عدالت کی کارروائی ہوتی ہے تو معافیاں مانگتے ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد و دیگر کو توہین عدالت کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کردیا۔

ہائی کورٹ میں ڈی سی اسلام آباد و دیگر کی سنگل بنچ کے توہین عدالت سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

وکیل نے بتایا کہ ڈی سی راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد شہریار آفریدی کے لیے ایم پی او آرڈر جاری کیا تھا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ آرڈر کرتی ہے کہ گرفتار نہیں کرنا تو پھر بھی گرفتار کرلیا جاتا ہے، ہمارے آرڈر کو نظر انداز کردیا جاتا ہے، جب توہینِ عدالت کی کارروائی ہوتی ہے تو معافیاں مانگتے ہیں۔

ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد و دیگر کی سزاؤں کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آئندہ سماعت تک سزائیں معطل رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے