اسلام آباد پارک میں بچی سے زیادتی کےملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

عدالت نے ملزم کو 3 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا


ویب ڈیسک March 21, 2024
ملزم نے گزشتہ وز ایف نائن پارک میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا:فوٹو:فائل

اسلام آباد کے پارک میں بچی سے زیادتی کے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ایف نائن پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم ساجد حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم ساجد حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر14 روز کے لیے جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم ساجد حسن کو 3 اپریل کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔ ملزم کے خلاف زیادتی کی دفعہ کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے