کیٹی بندر ماہی گیروں پر قسمت مہربان ایک ارب روپے کی سوا مچھلی پکڑلی

تین کشتیوں کے جال میں آنے والی سوا مچھلیوں کی قیمت ایک ارب روپے کے قریب ہے


ویب ڈیسک March 22, 2024
سوہا مچھلیوں کا شکار بحیرہ عرب میں کائنر کریک کے قریب کیا گیا:فوٹو:اسکرین گریب

کیٹی بندر کے ماہی گیروں پر قسمت مہربانی ہوگئی، ماہی گیروں کی تین لانچوں ںے 700 سے زائد سوا مچھلیاں پکڑلیں جن کی بازار میں مالیت ایک ارب روپے کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے مطابق کیٹی بندر کے قریب بحیرہ عرب کی کائنر کریک میں مچھیروں کے جال میں قیمتی سوا مچھلیوں کی بڑی تعداد آگئی۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2024/03/whatsapp-video-2024-03-22-at-10.49.37-am-1711087624.mp4"][/video]

ماہی گیری سے وابستہ حنیف حقا جت کی تین کشتیوں الریاض، ال ابراھیم اور الزینل کے جال میں سب سے زیادہ 700 سوا مچھلیاں آئیں جن کی قیمت مارکیٹ میں ایک ارب روپے بتائی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں