سینیٹ انتخابات: قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 25 مارچ 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو اپریل کو سینیٹ انتخابات سے متعلق منظوری لی جائے گی اور قومی اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا۔

وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا دی ہے اور وزیراعظم ہاؤس اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت  کو بھیجیں گا۔

صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔