تاپسی پنوں نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر نئی تصاویر جاری کردیں

اداکارہ نے اپنی بوائے فرینڈ میتھیاس سے شادی کرلی ہے جبکہ جوڑے کی طرف سے اس کا حتمی اعلان باقی ہے


ویب ڈیسک March 29, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنوں نے اپنی بوائے فرینڈ میتھیاس سے شادی کرلی ہے جبکہ اداکارہ کی طرف سے اس کا حتمی اعلان باقی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی جس میں انہوں نے ساڑھی اور سیاہ اوورکوٹ پہنا ہوا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)






اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ساڑھی کے ساتھ ان کا رومانس کبھی ختم نہیں ہوگا۔

تاپسی پنوں کی پوسٹ میں جہاں لوگ ان کی تعریف کررہے ہیں وہاں مداح ان کو شادی کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں