کراچی دوران صفائی گٹر میں دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

ایک گٹر میں تین نامعلوم افراد اتر کر چکنائی نکال رہے تھے، ایس ایچ او بن قاسم


ویب ڈیسک March 31, 2024
—فائل فوٹو

بن قاسم پلانٹ میں دوران صفائی گٹر میں دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او بن قاسم ولایت شاہ کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب ایک گٹر میں تین نامعلوم افراد اتر کر چکنائی نکال رہے تھے کہ ان میں تینوں کا دم گٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اس دوران ان کے سہولت کار کھڑے تھے جو موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، تینوں کو ریسکیو کرکے باہر نکال تو معلوم ہوا کہ دو افراد نے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے اور ایک بے ہوش ہے۔

ایس ایچ او بن قاسم کے مطابق متوفیوں و زخمی کو فوری طور پر نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ مرنے والوں شناخت نقیب اور حسین کے نام سے ہوئی ہے اور ان کی عمریں 26 اور 35 سال کے درمیان تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔