- ملکی تاریخ میں پہلی بار پیاز کی ایکسپورٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
- اربوں کے نادہندہ کے الیکٹرک نے پورے کراچی کو تاریک کررکھا ہے، منعم ظفر
- پاکستان کا خصوصی فلائٹ کی اجازت دینے سے انکار، کرغزستان میں طلبا ائیر پورٹ پر پھنس گئے
- گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں دلہا دلہن کے فوٹو شوٹ پر پابندی عائد
- سینیٹ میں ججز پر کڑی تنقید، فیصل واوڈا توہینِ عدالت نوٹس کا معاملہ سیکرٹریٹ کو ارسال
- میٹرک کے پرچے ملتوی ہونے کے باعث انٹرمیڈیٹ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان
- پنجاب میں قربانی کے جانوروں کی منڈی پر عائد فیس ختم کرنے کا فیصلہ
- ناقص پرفارمنس؛ حسن علی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر
- پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں اضافہ ہو گیا
- مشرف دور میں اربوں روپے کی ریلوے پراپرٹی مشکوک معاہدوں پر دی گئی، وزیر قانون
- پی آئی اے کے صرف 18 جہاز اور 10 ہزار ملازمین ہیں خسارہ تو ہوگا، وزیر نجکاری
- آئی پی ایل کیوں چھوڑ کر آئے! جوز بٹلر نے بتادیا
- ناروے،آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرلیا
- نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا حکومتی فیصلہ بدستور نافذالعمل ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، نائب وزیراعظم
- سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر مسلسل دوسرے روز کمی
- کرکٹ آسٹریلیا نے سابق کپتان وسیم اکرم کو ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کردیا
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نمازِ جنازہ ادا، رقت آمیز مناظر
- ژوب میں ایک ماہ میں فورسز کے آپریشن میں 29 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
- سیاسی و کور کمیٹی کے بعد مجھے باقی کسی چیز سے بھی نکالنا ہے تو نکال دیں، شیرافضل
اٹلی: بکریوں کی بڑھتی تعداد سے نمٹنے کیلئے حکومت کا انوکھا طریقہ
ایلیکوڈی: اٹلی کے جزیرے ایلیکوڈی کے میئر نے جزیرے پر رہنے والے شہریوں کو آوارہ گھوم رہی تمام بکریوں کو پکڑ کر اپنی ملکیت میں لانے کی اجازت دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلیکوڈی کے میئر ریکارڈو گولو ایک غیر معمولی پیشکش کے ساتھ جزیرے پر بکریوں کی حد سے تجاوز کرتی تعداد کے مسئلے کو حل کرنے کوشش کررہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی جتنے چاہے بکری پکڑ لے سب اس کی ہوجائیں گی۔
اس چھوٹے سے جزیرے پر جنگلی بکریوں کی آبادی انسانی آبادی سے تقریباً 6 گنا زیادہ بڑھ گئی ہے جس پر میئر نے “adopt a goat” کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔
میئر ریکارڈو کا کہنا تھا کہ مقامی شہری کو حکومت کو درخواست ای میل کرنا ہوگی جبکہ 17 ڈالر اسٹیمپ فیس کے بھی ادا کرنے ہونگے۔ اس کے بعد وہ جتنی مرضی بکریاں پکڑ سکتا ہے۔ اس میں وہ تمام بکریاں اور بکرے شامل ہیں جو کہ آوارہ گھوم رہے ہیں اور جن کا کوئی مالک نہیں۔
تاہم میئر نے یہ آفر بکریوں کو جزیرے پر ہی رکھنے کیلئے نہیں کی، حکومت کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد سے شہری کو پکڑی گئیں اپنی تمام بکریاں 15 دنوں کے اندر اندر جزیرے سے باہر بھیجنا ہونگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔