- ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی
- ففتھ جنریشن وار؛ نوجوان کیا کریں؟
- احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسمائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری
- سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر
- جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار
- ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان
- چین میں مقبول ہونے والی ایک متنازع ورزش نے شہری کی جان لے گئی
- کیا حُقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک ہے؟
- فرنچائزز کو معاوضوں پرملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ
- رواں مالی سال پاکستانی معیشت کی شرح نمو2 فیصد ہونیکی توقع ہے، اقوام متحدہ
- جون 2025 تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد کھو دیگا، آئی ایم ایف
- وزیراعظم کا بشکیک میں پاکستانی سفیرکوفون، طلبا کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت
- مجھے پراکسی کہا گیا تو ثابت کرنا ہوگا، فیصل واوڈا
- کرغستان ہنگامہ آرائی میں ہلاکتوں کی خبر درست نہیں، بشکیک داخلہ امور سربراہ
- کرغزستان؛ مقامی وغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
- آصفہ بھٹو زرداری کی رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری
- افغانستان میں فائرنگ سے تین غیرملکی سیاح ہلاک
- ہیٹ ویو کی وجہ سے مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی
- کوٹلی ستیاں میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق
- سرکاری املاک اور اداروں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، وزیر اطلاعات کا وزیراعلیٰ کے پی کو جواب
آپ کی محبت نے مجھے مکمل کردیا، صبا قمر کی پوسٹ وائرل
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کی اپنے ‘مسٹری مین’ سے متعلق پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
5 اپریل کو صبا قمر نے اپنی 40ویں سالگرہ منائی، اُنہوں نے اپنے ڈرامہ سیریل ‘پاگل خانہ’ کی کاسٹ اور ٹیم کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
صبا قمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی سالگرہ کے جشن کی چند تصاویر پوسٹ کیں، پوسٹ میں اداکارہ کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے اُنہیں تحائف دیے گئے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اُن تمام مداحوں اور ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور اُن کے لیے دُعائیہ پیغامات بھی جاری کیے۔
اُنہوں نے کہا کہ میرے دل میں اُن تمام لوگوں کے لیے خاص جگہ ہے جنہوں نے میری سالگرہ پر مجھے اسپیشل محسوس کروایا۔
صبا قمر نے جہاں ‘پاگل خانہ’ کی کاسٹ کے ہمراہ سالگرہ کا جشن منایا تو وہیں گھر پر بھی اُن کے مسٹری مین نے اُنہیں شاندار سرپرائز دیا جس کی تصاویر انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں۔
انسٹاگرام کی پہلی اسٹوری میں صبا قمر اُن کی تصویر کھینچنے والے شخص کی طرف دیکھ رہی ہیں، اُنہوں نے کسی کو ٹیگ کیے بغیر اپنی اسٹوری میں ‘آئی لو یو’ لکھا۔
صبا قمر نے اپنی اگلی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی کسی کو ٹیگ کیے بغیر کہا کہ آپ کی محبت نے مجھے مکمل کردیا ہے، میں اپنی زندگی میں آپ کی موجودگی پر ہمیشہ شکرگزار رہوں گی۔
اداکارہ کے اس پیغام نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ آخر صبا قمر کا مسٹری مین کون ہے جوکہ اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔