پنجگور میں شربت فروخت کرنیوالا شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 7 اپريل 2024
فوٹو : سوشل میڈیا

فوٹو : سوشل میڈیا

 کوئٹہ: بلوچستان کے شہر پنجگور میں ریڑھی پر شربت فروخت کرنے والا شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ریڑھی پر بیٹھے شخص پر 5 سے 6 فائر کیے جس کے باعث شربت فروخت کرنے والا شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے ساجد حسین کا تعلق پنجاب کے شہر راجن پور سے تھا، ساجد حسین پنجگور کے جاوید چوک میں شربت بیچ کر روزگار کماتا تھا۔

حکومت بلوچستان نے پنجگور میں شربت فروخت کرنے والے بے گناہ شخص کے قتل پر اظہار مذمت کیا ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ جاں بحق مزدور کے ورثاء سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور وزیر اعلٰیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ورثاء کو معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

لاش پنجگور سے کوئٹہ روانہ کر دی گئی ہے جہاں سے راجن پور آبائی علاقے روانہ کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔