- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
بلوچستان میں شدید بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان میں بدھ سے شدید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ 17 اپریل سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے جس کے باعث کیچ، گوادر، آوران، خاران، پنجگور، نوشکی قلات سمیت مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاوہ ملک کے دیگرعلاقوں میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات سے جاری ہونے والے انتباہ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بدھ کے روزموسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم بلوچستان میں بیشتر مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کابھی امکان ہے۔
اسی طرح اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ خیبرپختونخواصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام/رات میں وزیرستان ،ٹانک،بنوں اور کرم میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
بلوچستان کے علاقوں گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی ،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ، مستونگ، شیرانی ،ڑوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر شدید/ موسلادھار بارش اور ڑالہ باری کابھی امکان ہے۔
سندھ میں شام اور رات میں دادو، لاڑکانہ ،جیکب اباد، پڈعیدن ، قمبر شہدادکوٹ،میرپور خاص،سانگھڑ،جامشورو، حیدر آباد، کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔