پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور

وفاقی کابینہ نے پی آئی اے سی ایل کی قانونی علیحدگی اور تنظیم نو کی منظوری دی


Irshad Ansari April 23, 2024
وفاقی کابینہ نے پی آئی اے سی ایل کی قانونی علیحدگی اور تنظیم نو کی منظوری دی (فوٹو : فائل)

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی تنظیم نو میں سنگ میل حاصل کر لیا۔

حصص یافتگان اور قرض دہندگان نے ایس ای سی پی میں دائر انتظامات کی اسکیم کی منظوری دے دی۔ نجکاری کمیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے پی آئی اے سی ایل کی قانونی علیحدگی اور تنظیم نو کی منظوری دی۔

نجکاری کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ایس ای سی پی میں سکیم آف ارینجمنٹ دائر کی گئی۔حصص یافتگان اور قرض دہندگان کی طرف سے سکیم کا منظور ہونا ضروری تھا۔ تنظیم نو کا بلیو پرنٹ پی آئی اے سی ایل کے شیئر ہولڈرز کو پیش کیا گیا جو انھوں نے 99.97 فیصد ووٹوں کے ساتھ منظور کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔