وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 24 اپريل 2024
(فوٹو : سرکاری میڈیا)

(فوٹو : سرکاری میڈیا)

  کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں شمولیت کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے آج کراچی کے دورے میں کیا۔ انہوں ںے کراچی میں سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ سسٹم کا بھی معائنہ کیا اور اس کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے وزیراعظم سے شہر کے لیے مزید بسوں کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ سسٹم میں مزید 150 بسیں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔