ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین پر شدید برہم

لوگوں نے منفی تبصرے کرکے اِن باکس میں میرا جینا حرام کردیا ہے، ہمشکل ایمن خان


ویب ڈیسک April 26, 2024
اداکارہ ایمن خان کی ایک اور ہمشکل منظرِ عام پر آگئی : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے دیکھ کر صارفین نے اُنہیں اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل قرار دے دیا تھا جبکہ کچھ صارفین نے لڑکی کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کورنگی کی ایمن خان ہیں۔

مذکورہ لڑکی کا نام سامنے آگیا ہے، لڑکی کا نام مونا لیزا ہے اور اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی مونا لیزا کے نام سے ہی اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مونا لیزا کے انسٹاگرام فالوورز میں اضافہ ہوا ہے، اُن کے موجودہ فالوورز کی تعداد 2300 سے زائد ہے۔

مزید پڑھیں: ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل

مونا لیزا وائرل ہونے کے بعد خوش تو ہیں لیکن صارفین کی تنقید نے اُنہیں غصہ بھی دلا دیا ہے، اس حوالے سے اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری میں ناقدین کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں اداکارہ ایمن خان جیسی لگتی ہوں، عوام نے خود ہی مجھے ایمن خان کی ہمشکل کہا اور اب عوام خود ہی پاگل ہوکر میری ویڈیوز اور تصاویر پر منفی تبصرے کررہے ہیں۔

مونا لیزا نے کہا کہ میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، میری تصاویر اور ویڈیوز سے دور رہو، میرے اکاؤنٹ کو گندا نہیں کرو۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے منفی تبصرے کرکے اِن باکس میں میرا جینا حرام کردیا ہے۔

مونا لیزا نے اب اپنی انسٹاگرام پوسٹس کا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے تاکہ کوئی بھی اُن کی پوسٹس پر منفی تبصرے نہ کرسکے۔







تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔