پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 اپريل 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشیں مسلسل جاری ہیں، جس کی وجہ سے گندم کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، ملاکنڈ اور دیگر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نہروں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بھی ساتھ ساتھ بلند ہو رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان

دریں اثنا بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو بروقت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں 29 اپریل تک وقفے وقفے سے بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔