- ٹی20 ورلڈکپ؛ بابراعظم، رضوان امریکا میں اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے
- ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ ہے، مقابلے کیلیے حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن
- اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی تجویز دے دی
- پنجاب اسمبلی غیرقانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
- کیا کومیلا وکٹورینز کی اونر پی ایس ایل میں ٹیم خرید سکتی ہیں؟
- ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، امریکا
- شناخت سے محروم پاکستان کے بنگالی
- عزت کو لیکر کچھ زیادہ ہی حساس ہونا ڈپریشن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے
- انسانی تاریخ کا امیر ترین شخص کون تھا؟
- ریلوے نے بعض ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی
- پتھر پگھلا دینے والی گرمی میں کام کرنے والی ڈیوائس تیار
- ایرانی صدر کی آخری رسومات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا
- ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ ٹکٹس نے بیس بال کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
- پی ایس ایل فرنچائزز بورڈ سے خفا نظر آنے لگیں
- پاک انگلینڈ پہلا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
- اینجیلو میتھیوز ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے
- ملازمین کی تنخواہیں 150 فیصد بڑھائی جائیں، ایکسپریس فورم
- موبائل فونز، ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات میں 438 فیصد اضافہ
- زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.46 ارب ڈالر کا اضافہ، حجم 14.626 ارب ڈالر ریکارڈ
- ڈسکوز کی بہتری کیلیے انٹیلی جنس اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ
شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سمیت دس ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس ختم
اسلام آباد: نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت دس ملزمان کے خلاف ایل این جی نیب ریفرنس واپس لے لیا، احتساب عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے شاہد خاقان عباسی سمیت دس ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول عدالت میں پیش ہوئے جب کہ شاہد خاقان کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔
اس دوران نیب کی طرف سے درخواست دائر کی گئی جس میں نیب نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی استدعا کی۔
عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان ریفرنس واپس کردیا۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عبداللہ خاقان، عمران الحق سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس ختم ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی درخواست پر نیب اتھارٹی نے میرٹ پر ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے نیب کو درخواست دی تھی کہ میرٹ پر یہ ریفرنس نہیں بنتا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان پر 16 نومبر 2020ء کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ جولائی 2019ء میں گرفتاری کے بعد شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں بھی رہے، فروری دوہزار بیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا ہوئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔