- آصفہ بھٹو زرداری کی رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری
- افغانستان میں فائرنگ سے تین غیرملکی سیاح ہلاک
- ہیٹ ویو کی وجہ سے مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی
- کوٹلی ستیاں میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق
- سرکاری املاک اور اداروں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، وزیر اطلاعات کا وزیراعلیٰ کے پی کو جواب
- صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے، وزیراعظم
- عمران خان کی رہائی کیلیے احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کا کارکنان سے لازمی شرکت کا حلف
- شدید گرمی کے پیش نظرپنجاب میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
- وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت
- کراچی میں کال سینٹر میں فائرنگ سے میٹرک کا طالب علم جاں بحق
- پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت، 8 کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی
- ممبئی کے کالج میں حجاب اور برقع پر پابندی عائد
- بانی پی ٹی آئی کیخلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلیے مقرر
- حکومت سندھ کا صوبے بھر میں مزید بسیں لانے کا فیصلہ
- ٓآرمی چیف کی ہاکی ٹیم سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی
- کینیڈین شہری نے کم وقت میں اسٹار وارز کی اسپیس شپ بنا ڈالی
- پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی
- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 20 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
- فرانس میں نفرت آمیز سلوک؛ مسلمان دوسرے ممالک منتقل ہونے پر مجبور
- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
پشاور: پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملوں میں جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں موٹرسائیکل سوار 3 دہشت گردوں نے روکنے کے اشارے پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ناکا بندی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس پر فورسز کی جوابی فائرنگ سے تینوں حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ناکا بندی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی ۔ ناکا بندی اُسی مقام پر قائم کی گئی تھی جہاں سے چند روز قبل ایڈیشنل سیشن جج شاکر اللہ مروت کو اغوا کیا گیا تھا ۔
پولیس کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 9 دستی بم‘ کلاشنکوف‘ میگزین‘ مختلف موبائل فونز اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
دوسری جانب ٹانک میں پولیس وین پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ڈی ایس پی سید مرجان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ نامعلوم افراد نے پولیس وین پر حملہ پنگ کے علاقہ گلڑا خلہ میں کیا ، جہاں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری روانہ کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔