گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 5 مئ 2024
یکجا ہوکر ویڈیو کال پر بات کرنے والے کھلاڑیوں نے ان سے مختلف سوالات کرتے ہوئے رہنمائی حاصل کی۔ فوٹو: پی سی بی

یکجا ہوکر ویڈیو کال پر بات کرنے والے کھلاڑیوں نے ان سے مختلف سوالات کرتے ہوئے رہنمائی حاصل کی۔ فوٹو: پی سی بی

لاہور: گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے۔

وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے، ان دونوں آئی پی ایل مصروفیات کی وجہ سے بھارت میں موجود سابق پروٹیز اسٹار نے اپنے پلانز سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار

یکجا ہوکر ویڈیو کال پر بات کرنے والے کھلاڑیوں نے ان سے مختلف سوالات کرتے ہوئے رہنمائی حاصل کی۔

یاد رہے کہ آئرلینڈ میں اظہر محمود ہی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،گیری کرسٹن انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔