- پاکستان کی بوہری برادری آج عید الضحیٰ منا رہی ہے
- عالمی ٹائٹل پر نظریں جمائے نئے چیلنجز کیلئے تیار
- ٹی 20 ورلڈ کپ، 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کی بیٹنگ جاری
- ورلڈ کپ میں شرمناک شکست: صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کی ضرورت
- ٹی 20 ورلڈ کپ؛ نمیبیا کو شکست دے کر انگلینڈ سپر 8 کی دوڑ میں شامل
- کراچی: آن لائن خریدی گئی منشیات برآمد، پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار
- رفح میں بکتر بند گاڑی پر حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک
- سعودی سیکیورٹی فورسز کا حج کے انتظامات کیلئے اے آئی کا استعمال
- ناتجربہ کار سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق
- سعودی حکومت کو مطلوب قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار
- خضدار سے صحافی صدیق مینگل کے قتل میں ملوث بی ایل اے کا کارندہ گرفتار
- پشاور میں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش ناکام
- کراچی میں پلاسٹک بیگز سے سڑک کی تعمیر کا تجربہ کامیاب
- ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت اور کینیڈا کا میچ بارش کے باعث منسوخ
- تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز منظور
- عالمی بینک نے پاکستان کو مزید 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- اسپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی، دوسرے کی تلاش جاری
- ژوب میں کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی 46 ہزار کلو چھالیہ برآمد
- سیالکوٹ، بارات میں دلہا کے دوستوں نے ایک کروڑ روپے نچھاور کردیے
- ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
ملک میں 5 سال کے دوران غربت کی شرح بڑھ کر 39.5 فیصد ہوگئی
اسلام آباد: ڈیولپمنٹ اکنامکس کے حوالے سے مقامی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں گزشتہ 5 سال کے دوران غربت کی شرح 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ38.6 فیصد سے بڑھ کر 39.5 فیصد ہوگئی ہے اور سب سے زیادہ غربت کی شرح بلوچستان میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی جانب سے غربت کی شرح کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں غربت کی شرح 39.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سب سے زیادہ 70 فیصد، خیبرپختونخوا میں 48 فیصد، سندھ میں 45 فیصد، پنجاب میں 30 فیصد لوگ غربت کا شکار ہیں۔
اسی طرح دیہی علاقوں میں ملک بھر کے شہری علاقوں سے زیادہ غربت کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے، دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 51 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں غربت کی شرح 17 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 26.5 فیصد شہری رہائشی سہولیات، 49.4 فیصد شہری تعلیمی سہولیات، 24.1 فیصد لوگ صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔
رپورٹ کے پیش کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ غربت کی شرح صوبہ بلوچستان میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔