- ترکیے؛ خوفناک ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 39 زخمی
- آئی پی ایل 2024: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- پشاور؛6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ، بہن کی رخصتی کے روز بیدردی سے قتل
- پاپوا نیو گینی میں لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 670 سے تجاوز کرنے کا خدشہ
- اسلام آباد: نوسربازوں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا
- شاہ محمود قریشی کی مزید مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
- کراچی میں موسم گرم و مرطوب، موہن جودڑو میں درجہ حرارت 52.5 ریکارڈ
- امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جنگی اسلحے کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا امکان
- القسام بریگیڈ کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ
- وفاقی دارالحکومت میں پہلی ’ اسلا م آباد نائٹ رن‘ کا انعقاد
- لاہور کے پارک پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم
- دلہا کی جانب سے دلہن کا بوسہ لینے پر شادی میدان جنگ بن گئی
- کیٹوجینک ڈائیٹ ذہنی صحت کےلیے مفید قرار
- گوگل فوٹوز اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ایک نیا فیچر متعارف کرائے گا
- وزیراعظم کا ناروے کے ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم
- آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی
- دوسری جنگ عظیم میں ڈوبنے والی امریکی آبدوز کا ملبہ 80 سال بعد مل گیا
- سیف سٹی کراچی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری
- کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
- بشام حملہ ٹی ٹی پی نے کیا، منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، وزیرداخلہ
پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
اسلام آباد: پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ طالبات کی یونین سازی کے لئے”اسٹوڈنٹس کونسل“ کے انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا۔
اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات 16 مئی کو ہوں گے جس کیلئے انتخابی شیڈول اور ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا گیا۔
یہ الیکشن مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز میں تین حصوں میں ہوں گے، ہر حصہ میں چار عہدوں صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے الیکشن ہوں گے۔
ہر کلاس میں بھی ایک ایک کلاس نمائندہ منتخب کیا جائے گا، ہر سیٹ کے لئے بار کونسلز اسٹائل میں صرف ہر امیدوار انفرادی اکیلا الیکشن میں حصہ لے گا، گروپ الیکشن کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزارت تعلیم نے اسٹوڈنٹس کونسل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات ”بچلی سطح تک جمہوریت اور جمہوری اقدار کا فروغ ہے“سٹوڈنٹس یونین سیاسی تھیں اس میں گروپ بنتے تھے سٹوڈنٹس کونسل صرف انفرادی ہوں گی۔
کاغذات نامذدگی 8 تا 10 مئی جمع ہوں گے،اسکروٹنی 11 مئی کو ہوگی،انتخابی نشانات 11 مئی کو جاری ہوں گے پوسٹر سازی انتخابی 12 مئی کو ہوگی،انتخابی مہم 13سے15 مئی ہوگی،پولنگ 16 مئی ہوگی الیکشن نتائج بابت اپیلیں17 مئی کو ہوں گی فیصلے بھی اسی وقت جاری ہوجائیں گے۔
باقاعدہ الیکشن کمشنر ٹیچر نامزد ہوگا، بیلٹ پیپرز بیلٹ باکس ہوں گے پولنگ ایجنٹ ہوں گے، ہر امیدوار نظم و ضبط، ضابطہ اخلاق،شائسہ مہم،نتائج قبول کا پابند ہوگا،یہ انتخابات آئیندہ ہر سال ہوا کریں گے۔
ڈائریکٹر مانیٹرنگ تعلیم پنجاب ملک غلام فرید نے تمام تفصیلات سکول سربراہان ایجوکیشن افسران کو جاری کر دی ہیں،اسٹوڈنٹس کونسل کا مقصد تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ، اسپورٹس میں اضافہ،تقریری تحریری مضمون نویسی مقابلوں کا فروغ ہوگا۔
الیکشن بعد تمام منتخب نمائیندے حلف اٹھائیں گے منتخب نمائندے وزراء ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مہمامان خصوصی ہوں گے سیکنڈری سطح کے اسٹوڈنٹس کونسل الیکشن موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد اگست کے آخری ہفتہ میں ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔