اردن کی عدالت نے بیوی اوراس کے مبینہ عاشق کو قتل کرنیوالے پاکستانی کو سزا سنا دی

اے ایف پی/ویب ڈیسک  جمعرات 19 جون 2014
ملزم نے خود کوپولیس کرکے اعتراف جرم کرلیا تھا۔ فوٹو: فائل

ملزم نے خود کوپولیس کرکے اعتراف جرم کرلیا تھا۔ فوٹو: فائل

عمان: اردن کی عدالت نے پاکستانی کو غیرت کے نام پر  بیوی اور اس کے مبینہ عاشق کو قتل کرنے پر 10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کی عدالت نے ملزم کو  پہلے  موت کی سزا سنائی تاہم مقتول کے رشتہ داروں کی معافی دینے پر سزا کم کر کے 10 سال کردی گئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے 2013 میں شک کی بنیاد پر اپنی 16 سالہ بیوی اور اس کے مبینہ عاشق کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کرکے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا تھاکہ اس نے ایسا کرکے غیرت کا ثبوت دیا ہے۔

واضح رہے کہ اردن کے قانون میں اس طرح کے قتل پر موت کی سزا دی جاتی ہے  تاہم اگر مقتول کے ورثا قاتل کو معاف کردیں تو سزا میں کمی کردی جاتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔