دماغی بیماری کو روکنے کے لیے جسم میں موجود ہارمون دریافت

یہ ہارمون دماغ میں موجود دو زہریلے پروٹین کے اثرات کو کم کر سکتا ہے


ویب ڈیسک May 22, 2024

سائنس دانوں نے انسان کے جسم میں ایک ہارمون کی موجودگی کے متعلق بتایا ہے جس کو الزائمرز بیماری کو بڑھنے سے روکنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ڈونیڈی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں محققین کے سامنے یہ بات آئی کہ ہمارے اندر موجود بھوک کو دبانے والے ہارمون لیپٹِن کا ایک چھوٹا سا حصہ دماغ پر ڈرامائی اثرات مرتب کر سکتا ہے، جس میں الزائمرز کے ابتدائی مراحل میں بڑھنے سے روکنا بھی شامل ہے۔

محققین کی آزمائشوں میں دیکھا گیا کہ لیپٹن دماغ میں موجود دو زہریلے پروٹین (امیلائیڈ اور ٹاؤ) کے اثرات کو کم کر سکتا ہے۔ یہ پروٹین دماغ میں ذخیرہ ہو کر یادداشت کے جانے اور الزائمرز بیماری کے بڑھنے کا سبب بنتے ہیں۔

جامعہ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کی سربراہ پروفیسر جینی ہاروی کا کہنا تھا کہ سائنس دان سِناپسز کی سطح پر کام کر رہے ہیں جو کہ دماغ میں پیغام رسانی کے مقامات ہوتے ہیں۔ ایسا کرنے کی وجہ بیماری کے ابتدائی مراحلے میں (جس وقت بیماری کو ختم کیا جاسکتا ہے) سِناپسز کا متاثر ہونا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیق بتاتی ہے کہ لیپٹِن بیماری بڑھنے کی رفتار میں واضح کمی، یہاں تک کہ روک بھی سکتی ہے۔

محققین نے ہارمون میں موجود 167 امائنو ایسڈ کے حصوں میں چھ ایسے دریافت کیے ہیں جو دماغ میں موجود امیلائیڈ اور ٹاؤ کے منفی اثرات کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں