- عالمی ٹائٹل پر نظریں جمائے نئے چیلنجز کیلئے تیار
- ٹی 20 ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دے دیا
- ورلڈ کپ میں شرمناک شکست: صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کی ضرورت
- ٹی 20 ورلڈ کپ؛ نمیبیا کو شکست دے کر انگلینڈ سپر 8 کی دوڑ میں شامل
- کراچی: آن لائن خریدی گئی منشیات برآمد، پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار
- رفح میں بکتر بند گاڑی پر حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک
- سعودی سیکیورٹی فورسز کا حج کے انتظامات کیلئے اے آئی کا استعمال
- ناتجربہ کار سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق
- سعودی حکومت کو مطلوب قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار
- خضدار سے صحافی صدیق مینگل کے قتل میں ملوث بی ایل اے کا کارندہ گرفتار
- پشاور میں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش ناکام
- کراچی میں پلاسٹک بیگز سے سڑک کی تعمیر کا تجربہ کامیاب
- ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت اور کینیڈا کا میچ بارش کے باعث منسوخ
- تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز منظور
- عالمی بینک نے پاکستان کو مزید 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- اسپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی، دوسرے کی تلاش جاری
- ژوب میں کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی 46 ہزار کلو چھالیہ برآمد
- سیالکوٹ، بارات میں دلہا کے دوستوں نے ایک کروڑ روپے نچھاور کردیے
- ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
- سرکاری اداروں اور وزارتوں کو ای آفس پر منتقل کر رہے ہیں، وزیر اعظم
ملکی تاریخ میں پہلی بار پیاز کی ایکسپورٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
![فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/05/2643084-onion-1716374543-392-640x480.jpg)
فوٹو: فائل
کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے پیاز کی برآمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، تاریخ میں پھل اور سبزیوں میں کسی بھی پراڈکٹ کی برآمدات میں پیاز سب سے آگے نکل گئی۔
پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ وحید احمد کے مطابق جولائی سے اپریل 2024ء تک ملک سے پیاز کی برآمدات 210 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی، اس سے قبل ملکی تاریخ میں صرف کینو کی زیادہ برآمدات تھیں جو کہ 210 ملین ڈالر رہی ہیں، رواں برس کے اختتام تک پیاز کی ایکسپورٹ 250ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
وحید احمد نے بتایا کہ بھارتی پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد ہونے سے پاکستان کو نئی منڈیاں ملی ہیں، پاکستانی پیاز کو مشرق بعید، مشرق وسطی سمیت دنیا کی بڑی منڈیوں میں رسائی حاصل ہوئی ہے، دنیا کے سرفہرست اسٹورز میں بھی آج پاکستانی پیاز فروخت کے لیے موجود ہے۔
وحید احمد نے کہا کہ حکومت کو پیاز کی لائف بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ آنے والے وقتوں میں پاکستانی پیاز کی نئی مارکیٹ ڈیولیپ کر سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔