- نان فائلر پر 45 فیصد ٹیکس اس لیے لگایا تاکہ وہ سوچے کہ فائلر بھی کوئی چیز ہے، وزیر خزانہ
- پاکستان اور بھارت کے درمیان خطوط کا تبادلہ نہیں ہوا، دفترخارجہ
- بھارت سے شکست؛ کیا پاکستانی پلئیرز نے کھانا چھوڑ دیا تھا؟
- ایجنسیوں کی ہراسانی کیخلاف جج کا خط؛ آئی جی پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں پیش
- کانگو کے دریا میں مسافر بردار کشتی ڈوب گئی؛ 86 افراد ہلاک
- وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، مسائل کے حل کیلیے کمیٹی بنانے کی تجویز
- آئی ایم ایف کا نئے مالی سال کے بجٹ پر اظہار اطمینان
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 4 بڑی ٹیمیں جو میگا ایونٹ کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہوسکتی ہیں؟
- یوکرین کے صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ روس جنگ پر تبادلہ خیال
- مشیر خزانہ کے پی نے وفاقی بجٹ کو زہر قاتل بجٹ قرار دے دیا
- اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس کی 75 ہزار کی نفسیاتی سطح بحال
- بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنیکی کوشش ناکام، کئی خطرناک دہشتگرد گرفتار
- خانیوال کے اسپتال میں تین بچے انجکشن لگنے سے جاں بحق
- عیدالاضحیٰ؛ پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
- پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
- گندم خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، بلوچستان ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
- "بابراعظم جعلی کنگ ہیں" انکے اعداد و شمار مجھ سے بھی گھٹیا ہیں؟
- کراچی میں پولیس موبائل میں سادہ لباس افراد کی پان کے کھوکھے میں لوٹ مار
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدت کیس کی اپیل کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنیکا حکم
مری میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، حملے میں سرکاری اہلکار زخمی
![(فوٹو: اسکرین گریب(](https://c.express.pk/2024/05/2643383-antiencroachmentoperationinmurree-1716444653-563-640x480.jpg)
(فوٹو: اسکرین گریب(
مری: غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران شرپسندوں کے حملے میں سرکاری اہل کار زخمی ہوگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مری میں تجاوزات اور جنگل کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ شروع کیا گیا۔ اس دوران بانسرہ گلی،کارٹ روڈ، شارٹ کٹ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ، سرکٹ روڈ، لکوٹ ایکسپریس وے، دریا گلی، شیوالا میں کارروائی کی گئی اور انتظامیہ نے کئی پلازے گرانے کے ساتھ غیر قانونی عمارتیں اور تعمیرات منہدم کردیں۔
کارروائی کے دوران انسداد تجاوزات انتظامیہ اور عملے پر شرپسندوں نے حملہ کردیا، جس میں پتھر لگنے سے ایک سرکاری اہل کار دانیال زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن کا پہلا مرحلہ ہے۔ مشینری کی مدد سے خلافِ قواعد تعمیر پلازوں اور تجاوزات کو گرایاگیا ہے۔ اس حوالے سے متعدد رپورٹس تھیں کہ مری میں ناجائز پلازے اور تجاوزات کی بھرمار ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی منظوری دی ہے، جسے پیش نظر رکھتے ہوئے آنے والے دنوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مری انتظامیہ کی سائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرنے پر بہادری سے کارروائی کرنے والوں کو شاباش پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی زمین واگزار کرانے والے عملے نے قانون کی سربلندی کے لیے زخم کھائے۔ قانون شکن حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔