- ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
- ٹی20 ورلڈ کپ: امریکی ریاست فلوریڈا میں شیڈول میچز بارش کی نذر ہونے کا خدشہ
- بجٹ میں متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس لگایا، ٹیکس چوروں کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم
- نان فائلرز گاڑی اور مکان نہیں خرید سکیں گے، مزید پابندیاں لگانے کی تیاری
- پشاور؛ سی ٹی ڈی اوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ،زیرحراست دہشتگرد ہلاک
- کراچی میں دودھ ایک مرتبہ پھر مہنگا، فی لیٹر20 روپے اضافہ
- اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس؛ ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت، وزارتوں کو فنڈز کی منظوری
- شہباز شریف تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کے حق میں نہیں تھے، وزیرمملکت
- گورنر سندھ کا طبی سہولیات گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلیے ایپ لانچ کرنے کا اعلان
- کراچی: پولیس موبائل پان کے کیبن میں لوٹ مار میں ملوث، ڈی ایس پی اور بیٹا زیر حراست
- سال 2023 میں 11 کروڑ 73 لاکھ افراد جبری طور پر بے گھر کیے گئے، اقوام متحدہ
- پنجاب حکومت کا 100 یونٹ والے صارفین کو مفت سولر سسٹم لگا کر دینے کا فیصلہ
- ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی
- فلائی جناح کا براہ راست بحرین کیلیے فلائٹ آپریشن شروع، پہلی پرواز روانہ
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر14 ارب 38 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے
- حکومت کا انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں کوجرمانے اور قید کی سزا دینے کا فیصلہ
- انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت معمولی کم، اوپن مارکیٹ میں ریٹ بڑھ گیا
- حزب اللہ کا راکٹوں، ڈرونز سے 9 اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- ٹیکس فراڈ اور چوری میں ملوث افراد کو دس سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا تجویز
- پنجاب اسمبلی میں بجٹ سیشن میں گھمسان کا رن پڑ گیا، لیگی اور اپوزیشن اراکین میں جھگڑا
تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ہنگامہ آرائی کیس میں بری
![فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/05/2643402-haleemadilshaikh-1716451682-169-640x480.jpg)
فوٹو: فائل
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں بریت کی درخواست منظور کرلی۔
سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے سے حلیم عادل شیخ کو بری کردیا۔
وکیل صفائی کے مطابق حلیم عادل شیخ پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے کر سندھ ہائیکورٹ پیش ہوئے تھے۔ حلیم عادل شیخ سندھ ہائیکورٹ سے باہر نکلے تو پولیس نے گرفتار کرلیا، جس کی وڈیو موجود ہے جب کہ حلیم عادل شیخ نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔ حلیم عادل شیخ کو پہلے فیروزآباد کے مقدمے میں گرفتار کیا پھر پریڈی تھانے میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا گیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حلیم عادل کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کا کیس پشاور ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔ حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمہ پریڈی تھانے میں درج تھا۔
واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف گرفتاری سے بچنے کے لیے ہنگامہ آرائی کا الزام تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔