- راولپنڈی؛ اسلحہ ایمونیشن کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- گائے کا گوشت رکھنے کا الزام؛ بھارت میں مسلمانوں کے 11 گھر گرادیئے گئے
- حکومت کا تنخواہوں، برآمدکنندگان اور بچوں کے دودھ پر مجوزہ ٹیکسز کی جزوی واپسی پر غور
- وزیر داخلہ کی چینی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال
- بابر اعظم کے نام کھلا خط؟
- ٹی 20 ورلڈکپ؛ پاکستان آج آئرلینڈ سے ٹکرائے گا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ عماد وسیم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا
- پروسٹیٹ کینسر کی بہتر انداز میں تشخیص کرنے والا اے آئی ماڈل
- دنیا کا سب سے پستہ قد شادی شدہ جوڑا
- گوگل پوڈکاسٹ ایپ کب بند کی جائے گی؟
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر انگلینڈ کو بچالیا
- مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کر دی گئی
- پاکستان کی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے
- عالمی ٹائٹل پر نظریں جمائے نئے چیلنجز کیلئے تیار
- ورلڈ کپ میں شرمناک شکست: صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کی ضرورت
- ٹی20 ورلڈکپ؛ نمیبیا کو شکست دے کر انگلینڈ سپر 8 کی دوڑ میں شامل
- کراچی: آن لائن خریدی گئی منشیات برآمد، پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار
- رفح میں بکتر بند گاڑی پر حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک
- سعودی سیکیورٹی فورسز کا حج کے انتظامات کیلئے اے آئی کا استعمال
- ناتجربہ کار سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق
22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کی گئیں، ایف بی آر
![ٹیکس کلچر کے فروغ کے لیے پر عزم ہیں، ایف بی آر:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/05/2643447-simblockx-1716453495-814-640x480.jpg)
ٹیکس کلچر کے فروغ کے لیے پر عزم ہیں، ایف بی آر:فوٹو:فائل
اسلام آباد: ایف بی آر کا کہنا ہے انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کی گئیں۔
ترجمان فیڈرل بیورو آف ریونیو( ایف بی آر) کے مطابق ایف بی آر ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کے فروغ کیلۓ پر عزم ہے۔ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلا کی گئیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ٹیلی فون کمپنیوں کے ساتھ اجلاس میں ایف بی آر نے سمز بند کرنے کے فیصلے سے موبائل کمپنیوں کو آگاہ کیا۔ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے کا فیصلہ حکومت کا ہے جس پر ہرحال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔
ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے سے متعلق رپورٹ جمع نہ کروانے والی ٹیلی کام کمپنیوں کے دفاتر میں ریکارڈ کی فزیکلی انسپکشن شروع کر دی جس دوران تعاون نہ کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں پر جرمانے عائد کرکے پراسیکیوشن شروع کی جائے گی۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو زون فور نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 175 کے تحت انسپکشن کے آرڈر جاری کر دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیم نے بدھ کو بلیو ایریا اسلام آباد میں ایک ٹیلی کام کمپنی کے دفتر کی انسپکشن کی، اس دوران کمپنی کے ذمہ داران نے بلاک کی جانے والی سمز کے بارے کمپلائنس رپورٹ فراہم کر دی۔ کمپنی نے اپنے سسٹم کے ریکارڈ سے ایف بی آر کی انسپکشن ٹیم کو نان فائلرز کی سمیں بلاک کیے جانے اور نان فائلرز کو بھجوائے جانے والے میسجز کی تصدیق کروائی۔
حکام کے مطابق ایف بی آر آرڈرز میں تین ٹیلی کام کمپنیوں کے پرنسپل افسران سے کہا گیا کہ انھوں نے 21 مئی تک رپورٹ جمع نہیں کروائی، چوتھی ٹیلی کام کمپنی نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔