- سوا لاکھ کا جانور ذبح کرنے کے قصائی نے 40 ہزار مانگ لیے
- چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر
- ڈرون کیمروں کی سول ایوی ایشن میں رجسٹریشن لازمی قرار
- سعودی عرب؛ غیرقانونی طور پر حج کرانے کے الزام میں 25 افراد گرفتار
- دنیا میں کہاں ٹیکس لگانے سے مہنگائی میں کمی ہوتی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
- "کھلاڑیوں کو نہیں، قوم کو ڈنر دیں" مداح ناراض
- کراچی میں عید کے تینوں دن موسم گرم رہنے کا امکان
- لاہور میں بکرے چوری کی واردات کے دوران فائرنگ سے چور ہلاک
- سانگھڑ میں وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل، مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ
- اسرائیلی فوج کے تشدد اور پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ تکبیرات سے گونج اُٹھی
- ترجمان بلوچستان حکومت کی ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے کی تردید
- ضلع کرم میں سڑک کنارے بم دھماکا، 2افراد جاں بحق
- قومی ٹیم کا کپتان کون ہونا چاہیے! ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ نے بتادیا
- ایف پی سی سی آئی اور ایکسپورٹرز نے فکسڈ ٹیکس رجیم کا خاتمہ مسترد کردیا
- سال 2023 میں برین ڈرین میں 119 فیصد کا بڑا اضافہ
- لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک
- راولپنڈی؛ اسلحہ ایمونیشن کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی جا رہی ہے
- گائے کا گوشت رکھنے کا الزام؛ بھارت میں مسلمانوں کے 11 گھر گرادیئے گئے
- حکومت کا تنخواہوں، برآمدکنندگان اور بچوں کے دودھ پر مجوزہ ٹیکسز کی جزوی واپسی پر غور
ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان مزید ایک روز تاخیر
![سلمان آغا اور عرفان نیازی کو ڈراپ کیا جائےگا، ذرائع (فوٹو: پی سی بی)](https://c.express.pk/2024/05/2643575-pakistanteam-1716524073-655-640x480.jpg)
سلمان آغا اور عرفان نیازی کو ڈراپ کیا جائےگا، ذرائع (فوٹو: پی سی بی)
ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ایک روز مزید تاخیر کا شکار ہوگیا اور اب میگا ایونٹ کے لیے منتخب 15 کھلاڑیوں کا اعلان جمعے کو ہوگا۔
پی سی بی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک حمتی کھلاڑیوں کی فہرست موصول نہیں ہوئی ہے اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا لیڈز میں شیڈول میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے بھی حتمی اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لیڈز میں شیڈول میچ مکمل ہوجاتا تو پھر شاید فیصلہ کرنا زیادہ آسان ہوتا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ ٹکٹس نے بیس بال کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
دوسری جانب ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے بھی حال ہی میں ٹیم کو جوائن کیا ہے وہ بھی ہر کھلاڑی کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور مشاورت کر رہے ہیں۔
آئی سی سی کی طرف سے اسکواڈ کے اعلان کے لیے 24 مئی تک وقت دیا گیا اور وقت ملنے کی وجہ سے بھی کھلاڑیوں کا انتخاب بڑے سوچ وبچار کے بعد کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ بابراعظم، رضوان امریکا میں اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے
ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 24 مئی کے بعد ٹیم میں تبدیلی صرف میڈیکل گراونڈز پر ہی ہوسکے گی اور یہ ٹکنیکل کمیٹی کی صوابدید ہوگی کہ وہ انجری کی وجہ سے کسی متبادل کھلاڑی کو شامل کرنے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے کی میزبانی کرنے والا اسٹیڈیم تیار
انگلینڈ کے خلاف سیریز میں حسن علی کو ریلیز کرنے کے بعد اب 17 کھلاڑی موجود ہیں، جن میں سے 15 رکنی اسکواڈ عالمی کپ میں شرکت کرنے کا اعزاز پائے گا۔
ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی کو ڈراپ کیا جائے گا، پاکستانی ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر کھیلنے جانے والے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے یکم جون کو لندن سے امریکا کے لیے اڑان بھرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔