ہیٹ اسٹروک کا شکار شاہ رخ خان اسپتال سے ڈسچارج

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مئ 2024
شاہ رخ خان میچ کے دوران ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے تھے : فوٹو : فائل

شاہ رخ خان میچ کے دوران ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے تھے : فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان ہیٹ اسٹروک سے صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو پانی کی کمی کے باعث 22 مئی کو احمدآباد کے ‘کے ڈی’ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اداکار ایک دن تک داخل رہے۔

ایک دن تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد، شاہ رخ خان کو گزشتہ روز 23 مئی کو مکمل صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنی اہلیہ گوری خان، بیٹی سہانا خان اور بیٹے ابرام خان کے ہمراہ احمدآباد سے ممبئی واپس آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہیٹ اسٹروک کا شکار شاہ رخ خان کی طبیعت اب کیسی؟ جوہی چاولہ نے بتادیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان چارٹر طیارے کے ذریعے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ممبئی واپس آئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا ددلانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو کنگ خان کی صحتیابی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

پوجا کا کہنا تھا کہ مسٹر خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اب صحتیاب ہورہے ہیں، آپ کی محبت، دعاؤں اور فکرمندی کا شکریہ۔

s1

واضح رہے کہ شاہ رخ خان 21 مئی منگل کے روز اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد میں موجود تھے جہاں اداکار شدید گرمی کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔