رشوت لینے کا الزام، سینئیر روسی جنرل گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مئ 2024
روسی جنرل کو 2 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا:فوٹو:فائل

روسی جنرل کو 2 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا:فوٹو:فائل

 ماسکو: روس کے سینئیر جنرل کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

روس کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق روس کی فوجی عدالت نے روسی جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ وادیم شمرین کو ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ روسی جنرل کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر انہیں 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ عدالت نے وادیم شمرین کو 2 ماہ  کے لیے زیرحراست رکھنے کے احکامات  جاری کیے۔ سینئر روسی جنرل کی گرفتاری کو بعض سینئر فوجی افسران کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تسلسل میں دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں میں روس کے ایک نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف اور وزارت کے اہلکاروں کے سربراہ یوری کزنیتسوف کو بھی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔