بشکیک سے طلباء اپنی مرضی سے پاکستان آرہے ہیں، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مئ 2024
طلبا واپسی کا فیصلہ اپنی مرضی سے کریں گے، ترجمان دفترخارجہ:فوٹو:فائل

طلبا واپسی کا فیصلہ اپنی مرضی سے کریں گے، ترجمان دفترخارجہ:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بشکیک سے آنے والے طلبا اپنی مرضی سے پاکستان واپس آ رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا  بریفنگ میں کہا کہ بشکیک میں پاکستانی طلبا حملوں کے بعد عدم تحفظ  کا شکار ہوئے جس سنسنی خیز انداز میں فیک نیوز اورغلط اطلاعات پھیلائی گئیں اس وجہ سے خوف میں اضافہ ہوا، ریپ اور قتل  تک کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جن کی وجہ سے طلبا نے حکومت سے درخواستیں کیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طلبا کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے حکومت کو ان کے انخلا کے انتظامات کرنا پڑے۔ طلبا اپنی یونیورسٹیز اور والدین سے مشاورت کے بعد واپس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ خود کریں گے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ جو طلبا واپس آنا چاہتے ہیں ان کو وطن واپس لایا جائے۔

ایران ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران اس قسم کی تحقیقات میں مہارت رکھتا ہے تاہم اگر ضرورت پڑی اور ایران نے درخواست کی تو ضرور مدد فراہم کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔