بین الاقوامی فوجداری عدالت کو تسلیم نہیں کرتے؛ امریکا

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مئ 2024
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیراعظم، وزیر دفاع سمیت حماس کے 3 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، فوٹو: فائل

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیراعظم، وزیر دفاع سمیت حماس کے 3 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے اسرائیل کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع سمیت حماس کے تین رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا پر کہا ہے کہ  اسرائیل اور حماس کے درمیان کوئی مطابقت اور برابری نہیں ہے۔

صدر جوبائیڈن نے الزام عائد کیا کہ حماس نے پہلے دراندازی کرتے ہوئے اسرائیل کی سرزمین پر حملہ کیا جس کے جواب میں اسرائیل نے کارروائی کی۔ حماس خواتین اور بچوں کو ڈھال بنارہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : عالمی فوجداری عدالت؛ اسرائیلی وزیراعظم اور حماس رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری کا امکان

یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے پیر کے روز اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع سمیت حماس رہنماؤں یحیٰی سنوار، اسماعیل ہنیہ اور محمد دیف کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی اس درخواست کو اسرائیل نے پہلے ہی مسترد کردیا تھا جب کہ امریکا سمیت اس کے اتحادی نے سخت ردعمل دیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔