- چینی قیادت سے بات چیت میں سیکیورٹی کا معاملہ سرفہرست رہا، وزیراعظم
- 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان نے نئے جج کی تعیناتی پر اعتراضات واپس لے لیے
- ریلوے کا عید پر کرایوں میں 25فیصد رعایت کا اعلان
- وفاقی بجٹ میں امپورٹڈ موبائل فون پرٹیکس بڑھانے کی تجویز
- لاہور: مصوم بچوں سے بدفعلی کرنے والے تین ملزمان گرفتار
- عیدالاضحیٰ پر کتنی تعطیلات ہوں گی؟ سمری وزیراعظم کو ارسال
- حکومت کا سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے لئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ
- بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور بنگلادیشی شہری جاں بحق
- راولپنڈی؛ ڈاکو گھر سے ڈالرز سمیت پونے 2 کروڑ سے زائد کی لوٹ مار کرکے فرار
- سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے، عمران خان
- پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- بچوں کی اسمگلنگ کے مقدمے میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد
- اسٹیٹ بینک کا چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی سہولت کیلیے بڑا اقدام
- پشاور میں موبائل چھیننے کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- میانوالی ریلوے اسٹیشن پر مسافر حادثے سے بال بال بچ گیا
- مارگلہ کے پہاڑوں پر آتشزدگی، چیئرمین سی ڈی اے کا کالی بھیڑوں کا اعتراف
- کئی حصوں میں بٹی قومی کرکٹ ٹیم بکھر کر رہ گئی
- عدت میں نکاح؛ ہو سکتا ہے جج کی کیس سے الگ ہونے کی وجہ درست نہ ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مقامی ماہرین نے آئی ایم ایف کا متبادل معاشی منصوبہ پیش کردیا
- تنخواہوں میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع ، بجٹ کل پیش کیا جائے گا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی سے روک دیا
![اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/05/2643840-imagex-1716543378-916-640x480.jpg)
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست پر پیمرا اور سیکریٹری انفارمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مئی تک جواب طلب کرلیا ساتھ ہی پیمرا کو ٹی وی چینلز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عدالتی کوریج کرنے والے کورٹ رپورٹرز کی تنظیموں اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدور فیاض محمود اور عقیل افضل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزارکی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت کے بعد جاری تحریری حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزارکے وکیل کے مطابق پیمرا نے 19 مئی کو عدالتی کارروائی ٹی وی چینلز پر رپورٹ کرنے کی پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جو آئین کے آرٹیکل 19 اور 19اے کی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں: عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا حکم ہائیکورٹس میں چلینج، لاہور میں درخواست سماعت کیلیے مقرر
انہوں نے کہا کہ نوٹی فکیشن کے اجرا سے قبل اسٹیک ہولڈرز کو کوئی نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے ذریعے کورٹ پروسیڈنگ سیٹلائیٹ ٹی وی چینلز پر رپورٹ کرنے کی پابندی عائد کی گئی۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔