اوگرا نے مئی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مئ 2024
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: اوگرا نے مئی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے تحت سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اپریل کیلئے سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 11.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جب کہ اپریل کیلئے سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 11.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔