’سانوریا‘ کے سیٹ پر سنجے بھنسالی کے ہاتھوں پٹائی بھی ہوئی، رنبیر کپور کا انکشاف

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مئ 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بھارتی سپر اسٹار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی ’سانوریا‘ کے سیٹ پر ان کی پٹائی بھی کرتے تھے۔

رنبیر کپور نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2007 کی فلم ’سانوریا‘ سے کیا جس میں سونم کپور ان کے مدمقابل تھیں اور اس کو سنجے لیلا بھنسالی نے ہدایت کاری دی تھی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکار کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں وہ بالی وڈ ڈائریکٹر کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کو شیئر کرتے ہیں۔

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی بہت زیادہ کام کروانے والے ہدایت کار ہیں اور ایک موقع پر وہ فلم کو چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے تھے۔

اداکار نے بتایا کہ فلموں میں وہ جو پرفارمنس دیتے ہیں وہ انہیں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ تجربے سے ملی ہیں اور وہ ایک بہترین استاد ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔