خیبر؛ پولیس ناکابندی پر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 مئ 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: خیبر کے علاقے میں پولیس کی ناکابندی پر تلاشی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق خیبر میں جمرود بائی پاس روڈ پر پولیس کی ناکا بندی کے دوران ایک موٹرسائیکل سے 6 کلوگرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پکڑی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب باڑہ بازار میں پولیس ناکا بندی پر ایک کار سے 40 کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کو منشیات سمیت تھانہ جمرود اور تھانہ باڑہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔