- سیکرٹری داخلہ پنجاب قیدی بچوں سے ملنے جیل پہنچ گئے، مل کر کھانا کھایا
- حکومت نے 24 کروڑ عوام کو بجلی کی ننگی تار پر لٹکا دیا ہے، شیخ رشید
- اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی خاتون رہنما سمیت کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
- شام سے درمیانی شب تک ورزش شوگر کنٹرول کرنے میں معاون
- پھیپڑوں میں جاکر کینسر کا علاج کرنے والے مائیکرو بوٹس تیار
- شادی کیلیے نوکری کی شرط، امیدوار نے درخواستِ ملازمت میں اپنا ’حالِ دِل‘ لکھ دیا
- اوورسیز ترسیلات زر کا حجم 8 ارب ڈالر سے تجاوز
- وفاقی حکومت امپورٹ سبسٹیٹیوٹ پالیسی پر گامزن
- ڈبہ دودھ پر ٹیکس؛ حکومت نے صارفین پر250 ارب کا بم گرا دیا
- ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا
- بابر اعظم سمیت 6 کرکٹرز کا فوری وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ
- ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی
- ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی جاری
- بجٹ منظوری کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع
- غلطیاں باربار دہرانے پر مصباح الحق کی پاکستان ٹیم پر شدید تنقید
- احسان سوات میں ری ہیبلی ٹیشن مکمل کریں گے
- بارش کی دخل اندازی ؛ آئی سی سی پر تنقید کے تیر برس پڑے
- سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کی بازگشت سنائی دینے لگی
- فلسفۂ قربانی اور عصرِ حاضر
- عیدالاضحیٰ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد
غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی؛ داسو اور چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد: چینی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لیے حکومت نے داسو اور چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت داسو ۔ چلاس سیف سٹی پراجیکٹ کے قیام کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے جامع پلان طلب کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ محسن نقوی نے 15 روز میں حتمی سفارشات پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ داسو۔ چلاس میں سیف سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔ داسو۔ چلاس میں سیف سٹی کا قیام اسلام آباد اور لاہور کی طرح جدید تقاضوں کے مطابق عمل میں لایا جائے گا۔ سیف سٹی کا مقصد صرف کیمرے لگانا نہیں بلکہ ایسا نظام ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ٹولز سے لیس ہو۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ سے اس علاقے کی نگرانی اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اسلام آباد پولیس اس سلسلے میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی۔ واپڈا، خیبر پختونخوا پولیس اور اسلام آباد پولیس مل کر اس سلسلے میں جامع پلان تیار کریں۔ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد، آر پی او ہزارہ اور واپڈا کے نمائندہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی اور ہدایت کی کہ کمیٹی 15 دن میں داسو۔ چلاس میں سیف سٹی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی اور جامع پلان پیش کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔