- سندھ میں جولائی تا ستمبر طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، محکموں کو ہدایات جاری
- روسی صدر ایک بدتمیز شخص اور آمر حکمراں ہیں؛ جوبائیڈن
- پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے تینوں امیدواروں کو فوری ریلیف نا مل سکا
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے جیل میں کمرے کی تصویر، رپورٹ طلب کرلی
- "بائیں ہاتھ بالر کیخلاف فخر کو کیوں نہیں بھیجا" یورواج کا سوال
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت برقرار
- وزارت موسمیاتی تبدیلی کے بجٹ میں 11ارب 82کروڑ روپے اضافے کا فیصلہ
- ٹریبونل تبدیلی؛ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا
- غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائل استعمال ہونے کا انکشاف
- بُل رائیڈنگ، 25 ڈالر میں ٹیم سے ملاقات! پھر امریکا سے شکست
- غزہ جنگ بندی کا امریکی روڈ میپ؛ حماس کی عسکری قیادت کا مؤقف سامنے آگیا
- وزیراعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات
- بھارتی الیکشن؛ مقبوضہ کشمیر میں جدوجہدِ آزادی کے اسیر رہنما کی شاندار کامیابی
- امریکا سے شکست کو کامران اکمل نے " توہین آمیز" قرار دیدیا
- پنجاب حکومت کا کسان بینک سمیت کاشتکاروں کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان
- پاک ،افغان سرحد پر نقل وحرکت ویزے کے تحت ہونا چاہیے، دفترخارجہ
- غیر قانونی بھرتیاں؛ پی ٹی آئی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانتیں منظور
- پی آئی اے پائلٹس کو تنخواہ و مراعات کی مد ماہانہ 43 کروڑ ملنے کا انکشاف
- ٹیلی کام سیکٹر پر قومی ترقی کا انحصار
- پنجاب؛ زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار، کڑی سزا تجویز
سابق سینیٹر مشتاق احمد سے پولیس افسر کا ہتک آمیز رویہ، تصویر وائرل
![فوٹو: سوشل میڈیا](https://c.express.pk/2024/05/2644298-senatormushtaq-1716650285-637-640x480.jpg)
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ انگلی اٹھاکر بات کرنے والی وفاقی پولیس کے افسر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جماعت اسلامی کے سابق سینٹر مشتاق احمد فلسطین پر اسرائیل جارحیت رکوانے کیلئے اسلام آباد کے ڈی چوک میں کئی دنوں سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں، چند روز قبل جب دھرنے کے شرکاء اپنے ساتھیوں کی موت کیخلاف احتجاج کررہے تھے تو پولیس اور تحریک کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوگئی یہ تصویر اسی لمحے کی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی پولیس کا افسر سابق سینیٹر کو غصہ بھرے اور تحکمانہ انداز میں انگلی دکھا کر بات کررہا جبکہ دوسری جانب ایک سفید داڑھی والا بزرگ سابق سینیٹر اس کے سامنے اپنے ساتھیوں سمیت موجود ہے۔
تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وفاقی پولیس کے اس افسر پر ہر طرف سے تنقید شروع ہوگئی ہے، ن لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید اور پی ٹی آئی کے راہنما حلیم عادل شیخ نے اس کی مذمت کی ہے۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کاش پولیس افسر یہ غصہ اس شخص پر کرتا جس نے ہمارے کارکنوں پر گاڑی چڑھائی ہے جبکہ دوسری جانب وفاقی پولیس کے افسران کا کہنا ہے تصویر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دکھایا جارہا ہے، ویڈیو سے ایک تصویر نکال کر پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔