پنجاب میں عید پر قیدیوں کی سزا میں کمی رہائی کی سمری تیار

دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی مستفید ہوں گی


ویب ڈیسک June 05, 2024
سزا میں کمی کے لیے اچھا کنڈکٹ ہونا ضروری ہے:فوٹو:فائل

پنجاب میں عید پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کی سمری تیار کرلی۔

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کی سمری منظوری کے لیے عید سے قبل کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

سمری کے مطابق دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی مستفید ہوں گی۔ دو تہائی سزا مکمل کرنے والی خواتین جو 5 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ جیل میں ہیں سزا میں کمی سے مستفید ہوں گی۔

قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کے لیے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازم ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں