عوام نے فیصلہ سنادیا مودی حکومت چھوڑ کر گھر جائیں ممتابنرجی

الیکشن نتائج سے ظاہر ہوگیا کہ مودی عوام کا اعتماد اور اپنی ساکھ کھو بیٹھے ہیں، ممتا بنر جی


ویب ڈیسک June 05, 2024
مودی پر عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کردیا، ممتابنرجی (فوٹو: فائل)

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ الیکشن نتائج میں وزیر اعظم نریندر مودی اپنی ساکھ اور اعتماد کھو بیٹھے ہیں اس لیے وہ وزارت عظمیٰ سے فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی اور ان کی جماعت کو اس الیکشن میں کئی ایسی نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جن پر وہ ماضی میں ہمیشہ کامیاب ہوتے آئے ہیں۔

ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں 59 سیٹیں کم ملی ہیں جب کہ مخالف اپوزیشن جماعت کو اس الیکشن میں گزشتہ کے مقابلے میں 140 سے زائد سیٹیں ملیں۔

یہ خبر پڑھیں : بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے والی بی جے پی کو ایودھیا میں شرمناک شکست

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مودی پر عوام کا اعتماد نہیں رہا۔ وہ اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔ اس لیے مودی کو چاہیے کہ استعفیٰ دے کر اپنے گھر جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی الیکشن نتائج، بی جے پی اتحاد نے سادہ اکثریت حاصل کرلی

بھارتی میڈیا کے مطابق وراناسی میں نریندر مودی کو فتح تو حاصلہ ہوگئی لیکن 2019 کے مقابلے میں انھیں اس بار کم ووٹ پڑے۔ گزشتہ الیکشن میں انھوں نے مخالف امیدوار کو 4 لاکھ ووٹ سے جب کہ اس بار ایک لاکھ ووٹ سے شکست دی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں