ہری پیاز سے بھرپور کافی انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گئی

کافی گزشتہ ماہ سے اس وقت وائرل ہونا شروع ہوئی جب متعدد مقامی خبر رساں اداروں نے کو کوریج دینا شروع کی


ویب ڈیسک June 08, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک ایسی کافی جس میں ہری پیاز کے ٹکڑوں کی بھرمار ہو، شاید کوئی اس قسم کی کافی کا سوچ بھی نہیں سکتا لیکن ایسی کافی ان دنوں چین میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام پر بہت سی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں جس میں ہری پیاز والی کافی کے متعدد کپ دکھائے گئے ہیں۔

یہ کافی پہلی بار پچھلے ماہ اس وقت وائرل ہوئی جب متعدد مقامی خبر رساں اداروں نے اس غیر معمولی مشروب کو کوریج دی اور اسے اب تک کی کافی کی سب سے حیران کن ترکیبوں میں سے ایک قرار دیا۔


بظاہر اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اس کی ریسیپی میں سب سے پہلے ایک اچھی سی ہری بھری پیاز کو کاٹنا ہوگا، پھر اسے برف، دودھ اور کافی سے بھرے کپ میں ملنا ہوگا۔

اگرچہ یہ قطعی طور پر معلوم نہیں ہے کہ اس قسم کی کافی سب سے پہلے کیسے، کہاں اور کب بنائی گئی تاہم حالیہ مہینوں میں چین میں کافی شاپس نے اس عجیب و غریب کافی کو عوامی سطح پر بیچنا شروع کردیا ہے اور اب یہ ان دنوں آن لائن بھی توجہ مبذول کروارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں