اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات کی بندش پر مزید 45 روز کی توسیع

غزہ میں اسرائیلی فوجی جارحیت نشرکرنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،الجزیرہ کاعدالت میں مؤقف


ویب ڈیسک June 09, 2024
photo grap

اسرائیل میں قطری چینل الجزیرہ کی نشریات کی بندش میں مزید 45 روز کے لیے توسیع کردی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیلی کام کا اتوارکویروشلم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیلی کام کابینہ نے الجزیرہ کوسیکیورٹی خدشات کے باعث مزید 45 روز کےلیے بند رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔

ٹیلی ایویو کورٹ نے کچھ روز قبل الجزیرہ کی نشریات کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ابتداعاً 35 دن کے لیے بند کیا تھا جوکہ ہفتے کو پوری ہوچکی تھی۔

اسرائیلی سپریم کورٹ نے الجزیرہ چینل کی بندش کے حوالے سے ایک علیحدہ درخواست میں بتایا کہ چینل کی بندش ایک قطری چینل کی بندش کا ہی تسلسل ہے۔

اس نے اسرائیل کی حکومت کو 8 اگست تک دلائل پیش کرنے کا وقت دیا ہے تاکہ یہ بتایا جاسکے کہ کسی غیرملکی نشریاتی ادارے کو قومی سلامتی کونقصان پہنچانےسے روکنے کا قانون کالعدم ہے۔

الجزیرہ کا اس حﷺالے سے مؤقف تھا کہ وہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے جس سے قومی سلامتی کو کوئی نقصان پہنچے یا کسی قسم کی لڑائی یا جھگڑا ہو۔

الجزیرہ چینل نے اسرائیلی کورٹ میں مؤقف اپنایا تھا کہ صرف اس چینل کواسرائیل میں بندش کا سامنا ہے جوغزہ میں اسرائیلی فوجی جارحیت نشرکر رہا ہے یا اس پر بات کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی

اسرائیل کی حکومت نے قطر کے نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی تھی جبکہ الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے اس فیصلے کو مجرمانہ اقدام کرتےہوئے مذمت کا اظہار کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں