گلوکار ملکو کا پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع

میرے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں لسٹ سے نام نکالا جائے، درخواست گزار کی استدعا


ویب ڈیسک June 20, 2024
گلوکار ملکو کو کنسرٹ کے لیے برطانیہ جانا تھا:فوٹو:فائل

گلوکار محمد اشرف عرف ملکو نے اپنا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

گلوکار ملکو کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ان کا نام مارچ 2024 کو پی این آئی لسٹ میں ڈالا گیا جبکہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

درخواست کے مطابق گلوکار ملکو کو میوزک کنسرٹ کے لیے برطانیہ جانا تھا۔ ان کا نام غیر قانونی طور پر پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کیا گیا۔ ملکو نے استدعا کی کہ عدالت ان کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں