کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کا آپریشن

پہلے روز دس غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا گیا، ترجمان ایس بی سی اے


ویب ڈیسک June 20, 2024
فوٹو ایکسپریس نیوز

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے شہر قائد کے ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا، جس کے تحت پہلے روز 10 تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی عبدالرشید سولنگی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی طور تعمیر شدہ فلور، پورشن کے خلاف روزانہ کے بنیاد پر آپریشن جاری ہے جس کے لیے صرف ایک ضلع میں چار انہدامی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔

آپریشن کے دوران 10 سائٹ کو مسمار کیا گیا جبکہ تمام تر کاروائیاں ڈائریکٹر سینٹرل ایس بی سی اے کی نگرانی میں جاری رہیں۔

ایس بی سی اے کی ٹیموں نے نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، شریف آباد، لیاقت آباد، پاپوش نگر سمیت دیگر علاقوں میں کارروئی کی جس کے دوران پاپوش میں 5C-2/22، ناظم آباد نمبر تین میں 10/17.3F، شریف آباد بلاک 1 میں R-663 کو مسمار کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کارروائی کے دوران دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں منزل کو مسمار کیا گیا۔ ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل عبد الرشید سولنگی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کو روکنے اور انہدامی کارروائی کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے