لاہور میں ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ سے دو جوان زخمی

ڈولفن اہلکاروں نے الفلاح ٹاؤن کے قریب دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے فائرنگ کی، پولیس


ویب ڈیسک June 21, 2024
پولیس کے مطابق دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے—فوٹو: لاہور پولیس

الفلاح ٹاون کے قریب دو مشکوک افراد نے روکنے کی کوشش پر ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ الفلاح ٹاؤن کے قریب ڈولفن ٹیم نمبر 66 نے دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی لیکن مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

بیان میں کہا گیا کہ مشکوک افراد کا ایک فائر ڈولفن اہلکار کی ٹانگ جبکہ دوسرا عدنان کے پیٹ میں لگا، جس کے بعد دونوں زخمی اہلکاروں کو پرائیوٹ کار میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں