سندھ میں پریمیئم نمبر پلیٹس کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 22 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: سندھ میں پریمیئم نمبر پلیٹس کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی۔

محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب 29 جون کو مقامی ہوٹل میں ہوگی۔

سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ، ایکسائز و ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نیلامی میں شرکت کے لئے خواہشمند حضرات ابھی سے ہی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگری میں پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی، نیلامی کی تقریب میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔