کراچی مسلح ملزمان کی گھر میں ڈکیتی 12لاکھ روپے اور 4تولہ سونا لیکر فرار

بظاہر لگتا ہے کہ ملزمان پہلے سے جانتے تھے کہ گھر میں خطیر رقم موجود ہے، پولیس


ویب ڈیسک June 23, 2024
 ( فوٹو؛ فائل )

افغان کیمپ کے قریب متعدد مسلح ملزمان گھر کے اندر ڈکیتی کرتے ہوئے 12 لاکھ روپے، 4 تولہ سونا، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز لے کر فرار ہوگئے۔

واردت کا مقدمہ متاثرہ خاندان کے سربراہ کی مدعیت میں گلشن معمار تھانے میں درج کر لیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق رات کو ایک شخص دیوار کود کر گھر میں داخل ہوا اور باہر کا دروازہ کھول دیا، دروازہ کھلنے پر مزید 8 سے 10 مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور مجھے باندھ کر گھر کے دیگر افراد کے ساتھ ایک کمرے میں بند کر دیا جبکہ ملزمان نے دوران واردات کمرے میں رکھی الماری کا دروازہ بھی توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ نے جائے واردات سے شواہد جمع کیے ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ ملزمان پہلے سے جانتے تھے کہ گھر میں خطیر رقم موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی حاجی حسین پیشے سے ڈرائیور ہے اور حال ہی میں مویشیوں کی خرید و فروخت سے رقم کمائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔