سوناکشی کی شادی کی تقریبات کا آغاز تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 2020 سے ایک دوسرے کے دوست ہیں اور اب شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں


ویب ڈیسک June 23, 2024
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 2020 سے ایک دوسرے کے دوست ہیں اور اب شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں

اداکارہ سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز والد شتروگھن سنہا نے اپنے گھر میں پوجا کروا کر کردیا جس میں رشتہ داروں اور خاص دوستوں نے بھی شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر دلہن سوناکشی نے نیلے رنگ کا روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا جب کہ والد شتروگھن سنہا بھی بیٹی کے دوپٹے کے رنگ سے ملتے جلتے رنگ کی شرٹ اور پتلوں میں نظر آئے۔

سوناکشی سنہا اور شتروگھن سنہا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ایک جیسے لباس اور شکل و صورت کے باعث صارفین نے دونوں باپ بیٹی کو جڑواں قرار دیا۔ صارفین نے سوناکشی اور ان کے والد کو مبارک باد بھی دی۔




سوناکشی سنہا کی بہترین دوست اور اداکارہ ہما قریشی میں اس تقریب میں پہنچیں اور سوناکشی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 2022 میں فلم ڈبل ایکس ایل میں ایک ساتھ کام کیا اور 2020 سے ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں اور دونوں کی شادی کی افواہیں زیرگردش تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں