بھارت نے جنوبی افریقا ویمن ٹیم کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی بھارتی ویمن ٹیم نے مہمان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی


ویب ڈیسک June 23, 2024
فوٹو: بی سی سی آئی

بھارت نے جنوبی افریقا ویمن ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

اتوار کو بنگلورو میں سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی بھارتی ویمن ٹیم نے مہمان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے تھے۔

جواب میں بھارتی ٹیم نے 216 رنز کا ہدف 40.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارت کی طرف سے سمرتی مندھانا 90 اور ہرمن پریت کور 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ پریا پونیا نے 28 اور شفالی ورما نے 25 رنز بنائے۔

بھارت نے اتوار 16 جون کو کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کو 143 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم 4 رنز سے کامیاب ہوئی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 28 جون سے 1 جولائی تک چنئی میں کھیلا جائے گا جبکہ تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے میچز 5 سے 7 جولائی تک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں